کوزہ بانڈئی، جی او سی میجر جنرل نادر خا ن نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بننے کا مقصد دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو دوبارہ سر اٹھانے نہیں دینگے ، سوات کنٹونمنٹ پر کام شروع کرنا ایک طویل کاوشوں کا نتیجہ ہے ،علاقے کے عوام ،انتظامیہ اور آرمی افسران کے تعاون سے ہم آج اس مقام پر پہنچ چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات تحصیل کبل کے علاقہ کوزہ بانڈی میں کنٹونمنٹ کے زمین مالکان میں چکیس تقسیم کرنے کے پہلے مرحلہ کے موقع پر عوا م سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔انہوں نے پہلے مرحلے میں زمین مالکان کو رقم کے چیکس دیا اور سوات کنٹونمنٹ کے مونومنٹ کا افتتا ح بھی کیا ۔اس موقع پر بریگیڈئیر اشفاق، ڈی سی سوات عاطف الرحمن اور نیک پخیل امن جرگہ کے محمد ادریس خان نے بھی خطاب کیا جبکہ ،اے سی کبل نعیم خان ،ضلعی ناظم محمد علی شاہ ،ضلعی نائب ناظم عبدلجبار خان ، ممبر صوبائی اسمبلی محب اللہ خان ،تحصیل ناظم حاجی رحمت علی ،نائب ناظم کبل حنیف خان سمیت علاقے کے معززین اور بلدیاتی نمائندوں نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔ رپورٹ : وقار احمد سواتی
606 total views, no views today


