مینگورہ، لوکل گورنمنٹ کے ذریعے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہیں ، سوات کے مختلف محکموں کیلئے بنائے گئی کمیٹیا ں نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے بعد فوراً آمد درآمد ہوگا ، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ناظم محمد علی شاہ نے ضلعی کونسل اجلاس کے دوسرے روز اراکین کونسلرز سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا ڈی پی او سوات محمد سلیم مروت کا بے حد مشکور ہوں کہ جنہوں نے اعوان میں شرکت کی اور ضلعی کوسل میں کونسلرز سے خطاب کیا ، انہوں کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کسٹم ایکٹ ہر گز برداشت نہیں کریں گے ، ضلع کونسل انکے مخالفت کررہے ہیں اور ہمیشہ کیلئے مخالفت کریں گے سوات کے عوام ہر قسم ٹیکس دینے کیلئے تیار نہیں ہے کونسلرز حضرات نے کسٹم ایکٹ پر تفصیلی بحث کی اور اپنے اپنے علاقے کے مسائل پر روشنی ڈالی انشاء اللہ انکے مسائل حل کریں گے، اس موقع پر ضلعی کونسل کے سپیکر عبدالجبار خان نے تمام کونسلرز کے تقاریر سن کر موقع پر انکا جواب دے دیا ، کونسلرز میں خطاب کرنے والے کونسلر راحت علی خان ، ثناء اللہ خان ، عاصم خان ، ضیا ء اللہ جانان ، شاہ ولی خان ، سرور ، لیڈی کونسلر ز، ڈاکٹر بخت ناز اور دیگر نے ضلعی کونسلرز نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی ، زیادہ تر بحث سوات کے کنڈرات روڈ ، ہسپتالوں ، محکمہ پبلک ہیلتھ ، ایری گیشن ، سی اینڈ ڈبلیو ، ایجوکیشن اور صحت پر کی گئی ج، ضلعی ناظم نے فنڈ ز کے حوالے سے بتایا کہ انقریب فنڈز پر ترقیاتی کام شروع کیا جائیگا ، اجلاس اگلے ماہ تک ملتوی ہوا ۔
656 total views, no views today


