سوات، جہانزیب کالج کے طلباء کے حقوق کیلئے سرگرم طالب علم احتشام کمال نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جہانزیب کالج اور ان کے اساتذہ پر بے جاتنقید کا نوٹس لیا جائے ،جہانزیب کالج علاقے کا ایک مقدس اور عظیم درسگاہ ہے اور ان کے ساتذہ اور تقدس کا احترام ہم سب پر لازم وملزوم ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کسی بھی طالب علم یا عام شخص کو نہیں چاہئے کہ وہ جہانزیب کالج اور ان کے اساتذہ پر منفی تنقید کریں اور کسی شخص کا مجھ پر منفی اور بے جا الزام لگانا سراسر ظلم اور ناانصافی پر مبنی ہے ۔انہوں نے اعلیٰ حکام ،پولیس ،انتظامیہ اور عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس سنگین مسئلے کا نوٹس لیں اور سوشل میڈیا پر بلیک آئی ڈیز کو بند کیا جائے ۔
650 total views, no views today


