مینگورہ،سوات پاسپورٹ آفس میں بنک برانچ کا قیام عمل میں لایا گیا،اب پاسپورٹ بنوانے والے مقررکردہ فیس برانچ میں جمع کرکے پاسپورٹ حاصل کرسکیں گے،ڈپٹی کمشنرسوات سیدامتیازحسین شاہ اورڈائریکٹر پاسپورٹ ظہوراحمدخان کے مطابق کانجوٹاؤن شپ میں واقع پاسپورٹ آفس میں نیشنل بنک کا برانچ قائم کردیا گیا جس سے لوگوں کو یہ سہولت میسرآئے گی کہ انہیں دوردرازمقامات پر جاکر فیس جمع کرانے کی
تکلیف نہیں اٹھا نا پڑے گی،اس سے قبل لوگ یا آفس کے آس پاس موجود ایجنٹوں کے پاس فیس جمع کراتے اوریا مینگورہ جاکر فیس جمع کراتے تھے جس سے نہ صرف ان کا وقت ضائع ہوتا بلکہ انہیں کافی مشکلات بھی پیش آتی تھیں ،عوامی مشکلات اورپریشانیوں کے پیش نظر پاسپورٹ آفس میں بنک برانچ قائم کردیاگیا ہے جس سے لوگوں کی مشکلات کاخاتمہ ہوجائے گا۔
509 total views, no views today


