مینگورہ، کانجو ٹاؤن شپ کے رہائشی نوجوان آفتاب ولد محمدپرویزنے کہاہے کہ کانجو پولیس مجھے بے جاتنگ کررہی ہے،چند دن قبل ایک گاڑی چوری ہوئی جس کے بعد کانجوپولیس مجھے تنگ کرنے لگی،میڈیا کو تفصیلات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سہیل نامی نوجوان کی گاڑی چوری ہوئی جس کے بعدپویس مجھے تھانے لے گئی اور چار دن کا وقت دیاکہ میں یاتو گاڑی ان کے حوالے کروں اوریا گاڑی کی قیمت اداکروں ،انہوں نے کہاکہ میں محنت مزدوری کرتاہوں مجھے گاڑی کا کوئی پتہ نہیں مگر اس کے باوجود بھی کانجوپولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او اور دیگر اہلکارمیرے پیچھے پڑے ہوئے ہیں جس کے سبب میں شدید ذہنی پریشانی میں مبتلا ہوں،انہوں نے پولیس حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں تحقیقات کرکے مجھے ذہنی اذیت سے نجات دلائیں۔
658 total views, no views today


