؛ بریکوٹ، محکمہ تعلیم ضلع سوات کے زیر اہتمام بریکوٹ میں عوام میں تعلیمی شعور اجاگر کرنے کے لئے واک کیا گیا۔واک میں اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ دل نواز خان ،اے اے سی بریکوٹ محمد فہیم خان ،تحصیل ناظم گوہر ایوب خان،تحصیل کونسلر حاجی نواب خان،ضلعی کونسلر عجب خان،ناظم ویلیج کونسل نجیگرام فضل ودود باچا،ناظم بریکوٹ غربی حماد خان ،جنرل کونسلر اسحاق لالا،ایلم پختو ادبی ٹولنہ کے سرپراست اعلیٰ محمد یونس یونس،مختلف سرکاری سکولوں کے ہیڈماسٹرزامجدعلی ،شیربہادر خان،شاہ زادہ باچا،نثار خان،محمد فیاض باچا،کے علاوہ تحصیل بریکوٹ کے مختلف سرکاری سکولوں کے طلباء نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔واک شرکاء نے بینرز اورپلے کارڈز اٹھارکھے تھے جس پر تعلیم کی اہمیت کے بارے میں مختلف نعرے درج تھے ۔واک سب ڈویژن آفس بریکوٹ سے شروع ہوکر بازار بریکوٹ سے ہوتے ہوئے بریکوٹ اسٹیڈیم پر اختتام پزیر ہوا ۔اس موقع پر مقررین نے تعلیم کی اہمیت کے بارے میں کہاکہ دنیامیں کوئی بھی قوم و ملک تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتاہے اور تعلیم ہی امن کا ضامن ہے ۔انہوں نے کہاکہ سوات کے تمام بچوں کا تعلیم حاصل کرنے کا پورا پورا حق ہے موجودہ صوبائی حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اب سرکاری سکولوں میں ماضی کے مقابلے میں سہولیات زیادہ ہیں اور عوام کا سرکاری سکولوں پر اعتماد بڑھتا جار ہا ہے جوکہ بہت خوش آئند بات ہے ۔انہوں نے بچوں کے والدین کو خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہاکہ اپنے بچوں کو سکولوں میں داخل کرواکر زیور تعلیم سے آراستہ کریں تاکہ ہمارا معاشرے میں تعلیم عام ہواور جہالت کا مکمل خاتمہ ممکن ہوسکے ۔
536 total views, no views today


