سوات، سوات کے لاکھوں آبادی والا تحصیل مٹہ کے طالبات دور جدید میں گرلز ڈگری کالج سے محروم ہے ،علاقے کے زیادہ تر طالبات گرلز ڈگری کالج نہ ہونے کی وجہ سے اگے تعلیم چھوڑنے پر مجبور ہوجاتی ہے ،علاقے سے ممبران اسمبلی ایم این اے سلیم الرحمن اور صوبائی وزیر محمود خان سے اس بڑی مسئلے کے جانب توجہ درکار ہے ،علاقے کے طالبات اور والدین نے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ گرلز ڈگری کالج نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں اگے تعلیم جاری رکھنے میں دشواری کا سامنا ہے اور دور علاقوں میں تعلیم حاصل کرنے میں ہمیں مشکلات کا سامنا درپیش ہوتا ہے ۔رپورٹ کے مطابق سوات کے لاکھوں آبادی والے سب ڈویژن مٹہ کے طالبات دور جدید میں گورنمنٹ گرلز ڈگری سے محروم ہے جس کے باعث ہر سال علاقے کے زیادہ تر طالبات گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نہ ہونے کی وجہ سے آگے تعلیم چھوڑنے پر مجبور ہوجاتی ہے ۔اس موقع پر گزشتہ روز ایک رپورٹ کے دوران سوات کے علاقہ مٹہ سے تعلق رکھنے والے طالبات اور ان کے والدین نے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں گرلز ڈگری کالج نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں اگے تعلیم جاری رکھنے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے اور جب ہم دور علاقوں میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے جاتے ہیں تو ہمیں بہت زیادہ مسائل و مشکلات درپیش ہوتے ہیں انہوں نے علاقے سے ممبران اسمبلی ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمن اور خاص کر صوبائی وزیر محمود خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر علاقے میں گرلز ڈگری کالج کے تعمیر کیلئے کوششیں کریں ۔ یاد رہے کہ اس علاقے کے زیادہ تر یونین کونسلوں پر صوبائی زیر محمود خان اور ان کے بھائی تحصیل ناظم عبداللہ خان نے پاکستان تحریک انصاف کے سیٹوں سے جیتا ہے ۔رپورٹ : وقار احمد سواتی سے
636 total views, no views today


