سوات، جمعیت علماء اسلام کے جلسہ میں بدنظمی کا مظاہرہ کیا گیا، جے یوائی کے مرکزی قائد کے خطاب شروع ہوتی ہی گراؤنڈ میں بیٹھے لوگ کھڑے ہوگئے اور ہاتھوں میں موبائل لیکر ویڈیو بنانے میں مصروف ہوگئے جس کی وجہ سے سامنے بیٹھے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ جمعیت علماء اسلام کے دستار فضیلت کانفرنس کے موقع پر سٹیج پر لوگوں کی کافی ہجوم دیکھنے کو ملی، سٹیج پر جگہ نہ ہونے کی وجہ سے مرکزی قائد مولانا فضل الرحمان نیچے بیٹھ گئے جب سٹیج پر جگہ ہوئی تو وہ اوپر صوفے پر بیٹھ گئے ، اس کے علاوہ سٹیچ پر مرکزی ، صوبائی، ڈویژن اور سوات کے قائدین کثرت سے نظر ائے ۔
گراسی گراؤنڈ کے باہر جلسہ میں شرکت کرنے والوں کی بڑی تعداد موٹر سائیکلوں پر ائی، جنہوں نے گراسی گراؤنڈ کے قریب اپنی موٹر سائیکلیں کھڑی کی تھی ، جبکہ بہت بڑی تعداد سڑک پر ہی موجود رہی ، جنہوں نے مولانا فضل الرحمان کا جلسہ اور تقریر سنی، اس کے علاوہ سایہ نہ ہونے کی وجہ سےاور گرمی کی شدت کی وجہ سے بھی ائے ہوئے لوگوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا ۔
سوات، جمعیت علماء اسلام کے دستار فضیلت کانفر نس میں چار مطالبات پیش کئے گئے ، جن میں سے سوات سمیت ملاکنڈڈویژن میں ٹیکس کا نفاذ ، لنڈاکے تا خوازہ خیلہ سڑک کی تعمیر، فحاشی کا خاتمہ اور سپیشل پولیس فورس کو مستقل کرنے کی قرارداد شامل ہیں ان قرار دوں کو جلسہ نے متفقہ طورپر منظور کرلیا ۔
409 total views, no views today


