سوات ، جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسوں کا نفاذ متاثرہ عوام اور معیشت کے لئے نقصان دہ ہے ، کسٹم ایکٹ کے خاتمے کیلئے بھر پور کوشش کریں گے ، ن خیالات کا اظہار انہوں نے گراسی گراؤنڈ مینگورہ میں دستار فضیلت جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر جے یو آئی کے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان ،مفتی غلام الرحمن ، مولانا شجاع الملک ، ایم پی اے مفتی فضل غفور ، مولانا محمد عزیز الرحمن ہزار وی ، ضلعی امیر قاری محمود ، جنرل سیکرٹری اسحاق زاہد اور دیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا ،
جلسہ کے دوران سوات کے مختلف دینی مدارس سے فارغ التحصیل 500 طالب علموں کو اسناد سے نوازا گیا ، مولانا فضل الرحمن نے خود سٹیج کی فرش پر بیٹھ کر اسناد حاصل کرنے والے علمائے کرام کو داد دی ، مولا نا فضل الرحمن نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں مذہب اسلام کی مضبوط جڑے کاٹنے کیلئے صوبے کی عوام پر یہودی لابی کو مسلط کردیا گیا ہے ، جے یو آئی کے کارکن سرمایہ دار طبقے سے نجات دلانے کیلئے جے یو آئی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں ، جلسہ کے دوران عریانی و فحاشیختمکرنے ، کسٹم ایکٹ واپس لینے ، سوات کو ٹورازم زون قرار دینے ، سڑکوں اور سوات جیل کو تعمیر کرنے سمیت 50 بستروں پر مشتمل ہسپتال کو جلد از جلد مکمل کرانے کی قرار دادیں متفقہ طور پر منظور کرلی گئیں ۔
446 total views, no views today


