بریکوٹ ، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ عثمان گل نے کہاہے کہ شموزئی فیڈر کا مسلۂ افہام و تفیہم سے حل ہوجائے گااور اس پر دو دنوں میں کام بھی شروع ہوجائے گا ۔شموزئی اور ضلع دیر کے دونوں فریقین قانون کو ہاتھ میں نہ لیں اور اگر کسی نے بھی قانون کو چیلنج کیا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی ۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے فیشنگ ہٹ چکدرہ میں ایک اہم اجلاس میں کیا ۔اس موقع پر ڈی سی لوئر دیر عرفان اللہ خان ، اے سی بریکوٹ ملک دل نواز خا ن وزیر ،اے سی چکدرہ شاہ سعود ،ڈی ایس پی ادئنزی جہانگیر خان اور محکمہ واپڈا کے اعلیٰ آفیسرز موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ شموزئی فیڈر پر دودنوں میں کام شروع ہوجائے گا تمام مسائل افہام و تفہیم کے ذریعے بطریق احسن حل کردیں گے ۔کسی کوحق نہیں کہ وہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچائیں یا کارسرکار میں مداخلت کریں اگر کسی نے شموزئی فیڈر میں مداخلت کرنے کی کوشش کی تو ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی ۔
650 total views, no views today


