مینگورہ، یونین کونسل فیض آباد امانکوٹ میں قومی وطن پارٹی کی تنظیم قائم،دیگریونین کونسلوں میں تنظیموں کا قیام عمل میں لانے کاسلسلہ تیزی کیساتھ جاری،اس حوالے سے گذشتہ روز قومی وطن پارٹی کا اجلاس زیر صدارت فراموزخان منعقدہوا جس کے دوران یونین کونسل فیض آباد امان کوٹ کیلئے تنظیم قائم کی گئی اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحما ن نونو نے کہاکہ سوات سمیت پورے ڈویژن میں تنظیموں کا قیام عمل لایا جارہاہے اس سے قبل بھی کئی یونین کونسلوں میں تنظیمیں قائم کی گئی ہیں اس عمل کی تکمیل سے پارٹی کو مزید استحکام ملے گا جو آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں ہماری فتح کا سبب بنے گا،انہوں نے نئی تنظیم کو ہدایت دی کہ وہ اپنی تمام تر توجہ پارٹی کاپیغام کو عام کرنے پر مرکوز رکھے،اس موقع پر صدیق علی خان،شیرافضل خان،ضیاء الحق،عنایت اللہ،بخت رحمان،بابر علی،انوراقبال بالے اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
574 total views, no views today


