سوات، پاکستان پر یس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سوات پریس کلب میں دوسرے روزبھی صحافیوں کو حفاظتی ٹریننگ کا سلسلہ جاری رہا، دوسرے روز پی پی ایف کے ٹرینر سید طاہر نے صحافیوں کو عملی ٹریننگ دی، جس میں کسی حادثے میں زخمی افراد یا اپنے زخموں اور خون کو فوری طور پر روکنے کا عمل شامل تھا، اس کے علاوہ ٹرینر سید طاہر نے کہا کہ اچانک اگر کسی کو دل کا دورہ پڑے، یا اس کو کو ئی دوسرا نقصان ہو، تو ان کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کیسی دی جائے ، اس پر سوات پریس کلب کے تمام صحافیوں کو عملی ٹریننگ بھی دی گئی ، سوات پریس کلب کے چیف ایگزیکٹیو غلام فاروق، پریس کلب کے صدر شہزاد عالم، یونین کے صدر شیرین زادہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری خورشید علی نے کہا کہ فرسٹ ایڈ ٹریننگ سے صحافیوں کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا،اس سے اب صحافی اپنے فرسٹ ایڈ خود کرسکیں گے جبکہ اپنے زخمی ساتھیوں کی بھی ابتدائی طبی امداد بہتر طریقے سے کرینگے، انہوں نے پی پی ایف کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سوات کے صحافیوں کیلئے اس قسم کی ٹریننگ منعقد کی۔
636 total views, no views today


