بریکوٹ(ریا ض احمدسے) وطن پال کے زیر اہتمام غالیگے گراؤنڈ پر سی پول فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ شہباز فٹ بال کلب غالیگے اور چیلسی فٹ بال کلب کے مابین سخت مقابلہ ہوا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا مگر میچ کا فاصلہ پالانٹی کیکس پر ہوا اور چیلسی نے جیت لیا ۔مین آف دی میچ نیاز علی قرار پا گئے ۔اس افتتاحی میج کے مہمانی خصوصی قومی وطن پارٹی کے ملاکنڈ زون کے سیکرٹری جنرل صدیق علی تھے جبکہ اس موقع پر پارٹی کے دیگر اہم عہدیداران جن میں رحم غفران ،وحید گل ،وطن پال سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ضلعی صدر ارشد ایوب ،نائب صدر جمال خان کے علاوہ دیگر کارکن کثیرتعداد میں موجود تھے ۔ٹورنامنٹ کمیٹی کے ارگنائزر سیف اللہ خان ،طارق خان اور فیصل خان ہیں ۔اس ٹورنامنٹ میں علاقے کے سولہ ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں اور کمیٹی ارگنائزر سیف اللہ خان کے مطابق اس ٹورنامنٹ کا مقصد اپنے علاقے کے عوام کو تفریح کے موقع فراہم کرنا ہے اور کھلاڑیوں کو کھیل کے بہترین پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے ۔اس موقع پر مہمان خصوصی صدیق علی خان نے کہا ہے کہ کھیل کود امن اور بھائی چارے کی بہترین ماحول فراہم کرتاہے۔ہماری کوشش یہی ہے کہ علاقے کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں اور اسی مقصد میں ہم نے کم وسائل کے باوجود کافی حد تک کامیابی حاصل کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ وطن پال کے زیر اہتمام مزید مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹس کا انعقاد کرائے جائیں گے تاکہ علاقے کے کھلاڑی اپنے صلاحیتوں کا مظاہر ہ کرے بعد میں انہوں نے کمیٹی ارگنائزر کو بیس ہزار ،دونوں ٹیموں کو دو دو ہزار جبکہ مین آف دی میج کو ایک ہزار نقد انعام دیا ۔
598 total views, no views today


