سوات، چےئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ ریسکیو1122سوات پی کے 80 کیلئے صوبائی حکومت کا تاریخی اور گران قدر تحفہ ہے جس کے تحت یہاں فائر بریگیڈ، ایمبولینس، کرین،فسٹ ایڈ ، دریا میں ڈوبنے والوں کے بچاؤ اور دیگر ایمرجنسی سہولیات میسر ہوں گی۔وہ منگل کے روز ودودیہ سکول سیدوشریف میں ریسکیو 1122کے معائنہ کے موقع پر موجود افراد کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے۔
چےئرمین ڈیڈ ک نے کہا کہ اس جدید ایمرجنسی سہولت کی فراہمی کے ساتھ مینگورہ ،سید و شریف اور پی کے 80کے دیگر آبادیاں جدید شہری سہولیات سے آراستہ شہروں کے صف میں کھڑے ہو جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ یہاں اس ایمرجنسی سہولت کی ضرورت طویل عرصہ سے محسو س کی جارہی تھی جس کی فراہمی کے بعد یہاں کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے۔ اس موقع پر ایمر جنسی آفسر ملک شیر دل خان نے چےئرمین ڈیڈک کو ریسکیو1122کے بارے میں بریفینگ دی اور سروس میں شامل گاڑیوں ،جدید مشینری اور دیگر سہولیات مو قع پر دکھائیں ۔یاد رہے کہ 1122ایمرجنسی نمبر عنقریب ہی ایکٹو ہو جا ئے گا۔ فی الحال میپنگ کا کام زور و شور سے جاری ہے۔
338 total views, no views today


