بریکوٹ، گاؤں ناؤاگئی میں تیز رفتار موٹر سائیکل موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں گر کر پیش امام موقع پر جاں بحق جبکہ ساتھی شدید زخمی ہوگیا ۔زخمی کوطبی امداد دینے کے لئے بریکوٹ سول ہسپتال لے جایا گیا بریکوٹ سے ڈب سر کو نماز کے لئے ڈرائیور یاسین ولد رحیم اللہ ساکن شانگلہ نے پیش امام میاں سید عمر ولد میاں سید غازی جان سکنہ سخرہ نوخارہ مٹہ لے جا رہا تھا
کہ ناؤاگئی میں خطر ناک موڑ کاٹتے ہوئے موٹر سائیل ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کہری کھائی میں جا کر گرا جس کے نتیجے میں پیش امام میاں سید عمر ولد میاں سید غازی جان سکنہ سخرہ نوخارہ مٹہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا ۔یاد رہے اس خونی موڑمیں اب تک درجنوں حادثات رونماء ہوچکے ہیں اور کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں
561 total views, no views today


