مینگورہ، اصلاحی کمیٹی امن تنظیم ملاکنڈڈویژن کے چیئرمین حاجی محمدزبیرخان نے اپنی رہائش گاہ پر اتوارکو گیارہ بجے صبح عمائدین علاقہ کا اجلاس طلب کرلیا ،اس حوالے سے انہوں نے ایک پریس ریلیز جاری کی ہے جس کے مطابق اتوار کو ان کی رہائش گاہ پر اجلاس ہوگا جس میں ممبران کمیٹی اورمعززین علاقہ شرکت کریں گے ،اجلاس میں اصلاحی معاشرہ ،پولیس اور عوام کے موضوع پر بحث مباحثہ ہوگاجبکہ بنگلہ دیش میں جاری ظالمانہ کارروائیوں کی مذمت کی جائے گی اس کے علاوہ مطیع الرحمان اورجماعت اسلامی کے دیگر شہداؤں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا جائے گا اسی طرح پاک فوج ،محکمہ پولیس اورمیڈیا کے شہیدوں کی مغفرت کیلئے دعاکی جائے گی اورانہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ،چیئرمین امن کمیٹی محمدزبیرخان کا کہناہے کہ اجلاس میں عمائدین علاقہ امن وامان اور دیگر موضوعات پر اظہار خیال کریں گے،اجلاس میں شرکت کیلئے دعوت نامے جاری کئے گئے ہیں تاہم اگر کسی کو دعوت نامہ نہیں ملا ہو تو وہ اس اخباری بیان کو دعوت نامہ سمجھ کر اجلاس میں بروقت اپنی شرکت یقینی بنائے۔
872 total views, no views today


