مینگورہ، مینگورہ رنگ محلہ میں محکمہ گیس والے ماہانہ بل صارفین تک پہنچانے کی بجائے ایک مقامی دکان میں رکھ کر غائب ہوجاتے ہیں،کسی کو بھی بروقت بل موصول نہیں ہوتا جس کے باعث صارفین کو جرمانہ سمیت بل جمع کرانا پڑتا ہے ،اس حوالے سے رنگ محلہ کے سماجی کارکن خان مولا عرف شینا کا کہناہے کہ گذشتہ سات آٹھ سال سے رنگ محلہ میں گیس صارفین کو ماہانہ بل بروقت نہیں ملتے کیونکہ متعلقہ اہلکارچار پانچ سو بل لاکر ایک دکان میں چھوڑ کرغائب ہوجاتا ہے اورصارفین کو ہفتوں ہفتوں بل کا پتہ نہیں چلتا اور بعض صارفین کوتو کئی کئی ماہ تک بل موصول نہیں ہوتا جس کے سبب بعدمیں انہیں بھاری جرمانے کے ساتھ بل جمع کراناپڑتا ہے،انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں کئی بار محکمہ گیس کے ذمہ داروں سے رابطے کئے مگر مسئلہ حل نہیں ہورہا،اس صورتحال نے صارفین کو شدید پریشانی میں مبتلا کررکھا ہے،انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ رنگ محلہ میں ایسے اہلکار کی ڈیوٹی لگائیں جو بروقت صارفین کے گھروں تک گیس کے ماہانہ بل پہنچائے تاکہ صارفین کی پریشانی کا خاتمہ ہوسکے۔
610 total views, no views today


