اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس نے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک مسافر کے پیٹ سے ہروئن بھرے 100 کیپسول برآمد کرلئے۔ اے این ایف اہلکاروں نے بینکاک جانے والے محمد شاہد نامی ایک مسافر سے مشکوک حرکات کے باعث روک کر
تفتیش کی تو انہیں معوم ہوا کہ ملزم کے پیٹ میں منشیات سے بھرے کیپسول موجود ہیں، اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس کے پیٹ سے 100 کے قریب کیپسول اگلوا لئے جن میں ہیروئن بھری ہوئی تھی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملزم کو حراست میں لے کر منشیات کے دھندے میں ملوث گروہ کی نشان دہی کے لئے تفتیش شروع کردی ہے۔
608 total views, no views today
Comments


