سوات,وزیر اعظم نواز شریف کی دورہ سوات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی، کارکنوں ، عہدیداروں کے درمیان ملاقاتوں اور انتظامات کیلئے اجلاسوں کا انعقاد شروع، وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے بھی سوات میں مستقل ڈھیرے ڈال لئے ، کارکنوں سے رابطوں اور انتظامات کی خود نگرانی کرنے لگے، ذرائع کے مطابق وزیرا عظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے دورہ سوات کے موقع پر بھر پورتیاریوں اور کامیاب جلسہ کے انعقاد کیلئے مشیر وزیر اعظم امیر مقام کے زیر نگرانی انتظامات شروع ہوگئے ہیں، امیر مقام کارکنوں، عہدیداروں کیساتھ مسلسل اجلاسوں میں مصروف ہو گئے ہیں،
ذرائع کے مطابق وزیرا عظم نے سیکورٹی خدشات کے باوجود اپنا دورہ سوات مقررہ تاریخ پر کرینگے، جس کیلئے امیر مقام نے سوات میں مستقل ڈھیرے ڈال دیئے ہیں، اور کارکنوں کیساتھ مسلسل رابطے میں ہے ،ذرائع کے مطابق نواز شریف اپنے دورہ سوات کے موقع پر نواز شریف کڈنی ہسپتال کا افتتاح، کسٹم ایکٹ کے خاتمہ ، کالام سڑک کی تعمیر سمیت دیگر منصوبوں کا اعلان کرینگے، وزیر اعظم کے جلسہ کو بھر پور کامیابی کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیا جار ہا ہے۔خورشید علی سوات نیوز ڈاٹ کام
331 total views, no views today


