سوات ، صوبائی وزیر سیاحت و کھیل محمود خان ارو ڈیڈک سوات کے چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم خان نے خبردار کیا ہے کہ عوام کے ساتھ عدم تعاون کا مظاہرہ کرنے والے سرکاری افیسرز کیلئے سوات میں کوئی جگہ نہیں ، افیسرز کو اپنا قبلہ درست کرنا پڑے گا ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے این جی اوز پر پابندی عائد کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات کے سرکاری افیسرز کے اجلاس کے بعد ڈیڈک دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا
ڈیڈک دفتر سوات میں منعقدہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر امتیاز حسین کے علاوہ دیگر متعلقہ افیسرز اور تمام محکمہ جات کے ہیڈز نے شرکت کی جبکہ ممبران اسمبلی محب اللہ خان اور عزیز اللہ گران خان بھی موجود تھے اجلاس میں واضح کیا گیا کہ سوات میں جعلی خوراک کی اشیاء کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہو گی انہوں نے کہا کہ جو افیسرز اجلاس سے غیر حاضر ہے ان کو اپنا قبلہ درست کرنا پڑے گا اور عوام کے ساتھ تعاون نہ کرنے والے سرکاری افیسرز کیلئے سوات میں کوئی جگہ نہیں ہے انہوں نے این جی اوز کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نو مہینوں میں این جی اوز کی کارکردگی باعث تشویش ہے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے این جی اوز کو یہاں کام کرنے سے روک دیا جائے گااور انہیں اجازت نہیں ہو گی انہوں نے کہا کہ سرکاری افیسرز کو عوام کی خدمت کیلئے خود کو وقف کرنا ہو گا اور افسر شاہی سے نکل کر عام لوگوں کی خدمت کو اپنا شعار بنانا ہو گا ۔
411 total views, no views today


