مینگورہ، مٹہ میں مکان کی چھت گرنے سے دو خواتین اور ایک بچہ جاں بحق جبکہ ایک بچی شدید زخمی۔ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو علاقے کے لوگوں نے نکال کر ہسپتال پہنچا دیا۔ ایک ہی گھر سے بیک وقت تین جنازے اٹھنے پر اہلیان علاقہ میں کہرام مچ گیا۔تفصیلات کے مطابق مٹہ کے علاقہ بیدرہ یخ کوہے میں گذشتہ رات سید افضل نامی شخص کے کچے مکان کا چھت اچانک منحدم ہو گیا جس کے زد میں آکر مسماۃ چمندہ بی بی زوجہ سید افضل ،بیگم زوجہ یار محمداور بلال ولد یار محمد ملبے تلے آکر جاں بحق ہوگئے۔جبکہ نیلم دختر ناصر علی شدید زخمی ہو گئی۔واقعے کے فوراً بعد مقامی لوگوں نے مسجد کے لاوڈ سپیکرکے زریعے اعلانات کرکے علاقہ مکینوں کو مطلع کردیا جس کے بعد لوگوں نے ملبے سے جاں بحق اور زخمی افراد کو نکال کر تحصیل مٹہ اسپتال پہنچا دیا ۔اہل علاقہ نے متاثرہ خاندان کیساتھ دکھ و درد کا اظہار کیا اور حکومت سے متاثرہ خاندان کیساتھ مالی مدد کی اپیل کی ہے ،لوگوں کا کہنا تھا کہ متاثرہ ہونے والا خاندان انتہائی غریب ہے
614 total views, no views today


