سوات()سوات ٹریڈرزفیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے کسٹم ایکٹ کے نفاذ کا فیصلہ واپس نہ لینے سے ملاکنڈ ڈویژن کے تاجروں میں بے چینی پھیل گئی ہے ،اپنی تحریک اس امید سے ملتوی کی کہ وزیراعظم اعلان کریں گے ،بہت جلد آل پارٹیز کانفرنس بلا کر کسٹم ایکٹ کے خلاف دوبارہ تحریک شروع کریں گے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرحیم نے کہاکہ وزیر اعظم کے دورے پر ملاکنڈ ڈویژن کے عوام نے یہ امید باندھ رکھی تھی کہ وہ کسٹم ایکٹ کے نفاذ کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان کریں گے لیکن انہوں نے یہ اعلان نہ کرکے عوام کی امیدوں پر پانی پھیردیا ہے،انہوں نے کہاکہ کسٹم ایکٹ کے نفاذ کے خلاف ہماری تحریک رکی ضرور تھی لیکن ختم نہیں ہوئی انہوں نے کہاکہ ہم کسی حالت میں سوات اور ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ کو برداشت نہیں کریں گے اور آئندہ چند روز میں آل پرٹیز کانفرنس بلا کر تحریک کا آغاز کریں گے اور جب تک حکومت فیصلہ واپس نہیں لیتی ہم کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے اور اس ضمن میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔
610 total views, no views today


