سوات ،سیدوشریف میں خوفناک آتشزدگی ، چار دکانیں مکمل طورپر تباہ ، سامان خاکستر ، لاکھوں روپے کا نقصان ، بجلی کی شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ نے تباہی مچادی ، ایم پی اے فضل حکیم کا متاثرہ دکانوں کا دورہ ، متاثرین کو حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاؤن کی یقین دہانی ، مقامی انتظامیہ کو نقصانات کا جائزہ لینے کی ہدایت ، تفصیلات کے مطابق سیدوشریف چوک میں رات کے وقت ایک دکان میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اُ ٹھی
، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، مقامی لوگوں کی طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیاگیا ، آتشزدگی کی وجہ سے چاروں دکانیں مکمل طورپر تباہ ہوگئیں ، جس کے باعث لاکھوں روپے کانقصان ہوا ، آگ کے باعث ٹیلر محمد زرین ولد مجیب اللہ سکنہ سیدوشریف کی دکان میں موجود موٹر سائیکل ، فرنیچر ، سلائی مشین ، کپڑے اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگئے ، آتشزدگی کے باعث محمد زرین کا چار لاکھ روپے کا نقصان ہوا جبکہ سبزی فروٹ فروش کے پانچ لاکھ ، کباب کے گودام میں فرنیچر وغیرہ جلنے سے دو لاکھ اور مرغ فروش کا تقریباً چار لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے ، آتشزدگی کے باعث زندہ مرغیاں بھی جل کر ہلاک ہوگئی ہیں ، متاثرین محمد زرین ولد مجیب اللہ نے بتایا کہ واقعہ کے باعث چار لاکھ روپے کبا ب کے گودام میں پڑے فریز ر، جنریٹر وغیرہ جل کر دو لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے ، متاثرہ شخص جاوید ولدگل نوا س سکنہ سید وشریف کے دولاکھ روپے کا نقصان ہوا ، فروٹ فروش سلیم ولد محمد علی سکنہ سیدوشریف کا کاروبار مکمل طورپر تباہ ہوا ہے اور ان کا پانچ لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے ، رحمت علی ولد شمس التمریز سکنہ سیدوشریف مرغ فروش کے زندہ مرغیاں جل کر ہلاک ہوگئی ہیں اور ان کا چار لاکھ روپے کا نقصان ہوگیا ہے ، واضح رہے کہ متاثرہ افراد کا واحد ذریعہ معاش یہی کاروبار تھا جو آتشزدگی کے نذر ہوگیا ہے ، دریں اثناء ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور متاثرین کو ہر ممکن تعاؤن کی یقین دہانی کرائی ، انہوں نے مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ نقصانات کا اندازہ لگایا ، متاثرین کو اپنے نقصانات کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل بابوزئی کے ساتھ درخواستیں جمع کرانے کوکہاگیا ہے ادھر سوات ٹریڈ رز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے واقعہ پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے حکومت سے متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کرنے کامطالبہ کیا ہے ۔
424 total views, no views today


