مینگورہ، صوبائی وزیر اطلاعات و ہائیر ایجوکیشن مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صحافیوں کے مشکلات کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں اپنے دفتر میں سوات پریس کلب کے چیر مین شہزاد عالم اور سینئر صحافی ضیاء الحق سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے ،اس موقع پر سوات پریس کلب کے چیر مین شہزاد عالم نے انکو سوات میں صحافیوں سے درپیش مسائل سے اگا ہ کیا اور انہیں پریس کلب انے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ سوات کے صحافیوں نے ملکی بقاء کی جنگ میں جو کردار اد کیا ہے وہ صرف پورے ملک نہیں بلکہ پورے دنیاکے سامنے ہیں اور وہ تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائیگا انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی انکھ اور کان ہوتے ہیں اور جس معاشرے کے انکھ اور کان کام نہ کریں وہ معاشرہ کبھی بھی ترقی نہیں کرسکتا ہے اور اس وجہ سے پی ٹی ائی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے ۔
666 total views, no views today


