مینگورہ ، آل گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈی نیشن کونسل خیبر پختونخوا کے صدر محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ مرکزی اور صوبائی حکومت آئندہ بجٹ میں ملازمین کو ریلیف دے اور بجٹ میں تمام ملازمین کے حقوق کا خیال رکھا جائے ورنہ حکومت کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے سے دریغ نہیں کریں گے ، ملازمین کے تمام مراعات دینے کیلئے پے اینڈ پنشن کمیشن قائم کیا جائے ، 75فیصد عارضی ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہوں میں ضم کرکے نئی بے رویژن پر توجہ دی جائے ، تمام ملازمین کو ہیلتھ پروفیشنل الاونس دیا جائے ، پرویز مشرف کے دور میں ختم کردہ مواووڑسلیکشن گریڈ اور دیگر انکریمنٹ پوری بحال کئے جائیں ، وہ گزشتہ روز سوات میں کونسل اور ایپکا سوات کے زیر اہتمام ایک بڑے کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ، اس موقع پر ایپکا کے صدر علی رحمن ، جی ایس مشتاق احمد خان ، ایپٹا کے صدر ابراہیم شاہ بابا ، درچہارملازمین سوات کے صدر سید خطاب ، آئی ٹی سوات ایسوسی ایشن سوات کے صدر عالم خان ، ایپکا کے سینئر نائب صدر ملک فضل سبحان ، برکت علی ، ٹی ایم اے مینگورہ ، سی بی اے یونین کے عہدیداران ، پبلک ہیلتھ ورکرز یونین کے قائدین اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، مقررین نے کہا کہ ملک اور قوم کی بقائی اور ترقی تمام ملازمین سالہا سال سے فرائض کی تندھی سے انجام دہی کرتے ہیں ، اور حکومت کی جانب سے انہیں ریلیف اور تنخواہوں میں دوررس اضافے میں ٹال مٹول سے کام لینا عقل مندی نہیں ، انہوں واضح کیا کہ حکومت ہوش کے ناخن لیکر آئندہ بجٹ میں محرومیوں کا ازالہ کریں ، تمام ملازمین کے بچوں کی بھرتی کیلئے 50 فیصد ایمپلائز سنز کوٹہ بحال کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ حکومت 2001 کے سیلینگ کا خاتمہ کرکے ملک بھر میں یکساں شرح نافذ کرکے تنخواہوں سے انکم ٹیکس کی کٹوتی کا سلسلہ بند کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے اقدامات نہ کئے اور ملازمین کے حقوق نہیں دی تو ہم مجبوراً راست اقدام اٹھا کر صوبے بھر اور ملک بھر میں مشینری کو جام دینگے اور اسکی ذمہ مرکزی اور صوبائی حکومت پر عائد ہوگی ، جلسے میں ضلع سوات کے کونسلر شہریار امیر زیب ، ایپکا پنجاب کے صوبائی صدر ارشاد خان نے بھی خطاب کیا اور مسائل کے حل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عزم کیا ، مقررین نے کہا کہ تین جون کو اسلام سے اپنے حقوق کیلئے احتجاج کریں گے ، اس قبل دو جون کو پریس کلب اسلام آباد میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگے گا ۔
620 total views, no views today


