مینگورہ، ضلعی ناظم سوات محمد علی شاہ نے گزشتہ روز منگلور میں پولیس پر حملے میں زخمی تین اہلکاروں کی سیدو شریف ہسپتال میں عیادت کی ، ہسپتال انتظامیہ کو پوری توجہ دینے اور تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضلعی ناظم محمد علی شاہ نے کہا کہ سوات کے ریگولر اور سپیشل پولیس فورس کے اہلکاروں نے دیگر فورسز کے ساتھ ملک کی بقاء اور قوم کیلئے اپنے جانیں نچھاور کرکے قربانیاں دی ہے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے ،
انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت سوات پولیس شہداء کے ہر ممکن مدد کریں گے اور شہداء کے روثاء کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ، محمد علی شاہ نے ہسپتال سٹاف کی کمی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو پوری کمی دور کرنے کی ہدایت کردی ، انہوں نے کہا کہ جلد سیدوشریف میں پانچ سو بستروں کا ہسپتال عوام کیلئے کھول دیا جائیگا ، جس سے مریضوں کے مشکلات میں کافی کمی آئیگی اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ پولیس کی قربانیوں سے علاقے میں امن بحال ہوچکا ہے اور اب بھی پولیس کی قربانیاں کسی پوشیدہ نہیں ۔
267 total views, no views today


