کبل، تحصیل کبل محکمہ واپڈا کی نااہلی،لائن مین کی عدم موجودگی کے بدولت کمپلین آفس توتانوبانڈئی عرصہ دراز سے بند پڑا ہے،کرایہ کی مد میں ہر ما ہ قومی خزانے کو ہزاروں کا ٹیکہ لگ رہا ہے پرسان حال کوئی نہیں ،ارباب اختیار نوٹس لے کر فوری کارروائی کریں ، تحصیل کبل کے گاؤں توتانوبانڈئی میں برائے نام واپڈا کمپلےئن آفس موجود ہے جو لائن مین کے عدم موجودگی کی وجہ سے عرصہ دراز سے بند پڑا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف علاقے کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے بلکہ ہر ماہ قومی خزانے سے بند آفس کا ہزاروں روپے کرایہ دیا جارہا ہے جس کا پرسان حال کوئی نہیں لہذا ارباب اختیار نوٹس لے کر علاقے کو لائن مین کی فراہمی سمیت کمپلےئن آفس بحال کرنے کے لئے فوری اقدامات کریں تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔
588 total views, no views today


