بریکوٹ:صوبائی حکومت نے بلدیاتی نظام کو رائج کرتے ہوئے بہترین کارنامہ سرانجام دیا مگر اب اس نظام کو مختلف ہتنکنڈوں سے تباہی کی طرف لے جانا سمجھ سے بالاتر ہے ۔ابھی تک ہم نے علاقے کی عوام کی بھرپور خدمت کی اور آپنے جیب سے خرچ کرنے تک گریز نہیں کیا کیونکہ بلدیاتی الیکشن میں ہم نے اسی امید پر حصہ لیا تھاکہ معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کرکے اپنا مذہبی اور قومی فریضہ ادا کریں بدقسمتی سے صوبائی حکومت نے بلدیاتی نظام سے عوامی توقعات اور نمائندوں کے امیدوں پر پانی پھیر دیا ۔ترقیاتی فنڈز سے 75فیصد کٹوتی کسی بھی صورت میں قبول نہیں ہے اور اگر صوبائی حکومت اپنے اس فیصلے پر نظرثانی نہیں کرتی تو ہم احتجاجاً فنڈز لینے سے انکار کریں گے اور بھرپور احتجاجی مظاہرے شروع کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار ال وی سی ناظمین کونسل تحصیل بریکوٹ نے بریکوٹ غربی کے دفتر میں ہنگامی اجلاس زیر صدر ات ناظم فضل ودود باچہ میں کیا ۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری ناظم دیر ہ ودان خان،ناظم افضل خان ،ناظم شاہ علیم باچہ،ناظم حماد خان ،ناظم اعجاز حسین،ناظم عزیز الرحمان،ناظم عصمت اللہ ،ناظم فرمان علی ،ناظم محمد زادہ،نائب ناظم بخت علی،ناظم احسان الحق،ناظم محمد جیدار،ناظم محمد اسحاق،ناظم ارشد علی ،ناظم جہان عالم ،ناظم امیر افضل موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ بریکوٹ شرقی اور بریکوٹ غربی کے فنڈز کی ابھی تک عدم فراہمی پر حیرت ہے کیونکہ ضلع سوات کے ٹوٹل 214ویلیج کونسلوں میں صر ف ان دونوں وی سیز کا فنڈز نہ ہونا حیران کن ہے اس فنڈز کی ریلز کے لئے باربار متعلقہ محکموں سمیت تحصیل ناظم اور ضلعی ناظم کو بھی چھٹیاں کی ہیں اگر ان کے فنڈز ریلز نہیں کئے گئے تو تحصیل بریکوٹ کے تمام ویلیج کونسل ناظمین ترقیاتی فنڈز وصول نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ فنڈز کی ریلز کے وقت ہمیں کہاجاتاہے کہ جلدی جلدی سکیمیں منظورکریں اور اسی طرح نوٹیفیکشن جاری کرنے کا بھی یہی حال ہوتاہے ہمیں کم ازکم ترقیاتی کاموں کے سکیمیں تیار کرنے کے لئے پندرہ دن تک وقت دیا جانا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ تحصیل بریکوٹ میں جہاں بھی تحصیلدار اور پٹواری حضرات انتقال کرتاہوں متعلقہ ویلیج کونسل کے سامنے انتقال کریں اس وقت نائب تحصیلدار اور بعض پٹواریوں نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے اگر انہوں نے ہمارے مطالبے پر عمل نہیں کیا تو ان کے خلاف ہر حد تک جاہیں گے کسی بھی صورت میں کرپشن برداشت نہیں کرسکتے ۔تھانہ غالیگے پولیس کی کارکردگی بھی مایوس کن ہے علاقے میں منشیات اور دیگر جرائم میں اضافہ ہورہا ہے جو کہ افسوسنا ک فعل ہے ۔رپورٹ ریاض احمد
814 total views, 2 views today