سوات،اٹھ سال قبل تباہ ہونے والے مالم جبہ چیئر لفٹ دوبارہ بحال ، سیاحوں اور مقامی لوگوں کی خوش دیدنی ہوگئی، چیئر لفٹ دیکھنے کیلئے روزانہ ہزاروں سیاح برف پوش وادی کا رخ کرنے لگے ہیں، سیم سن گروپ نے مالم جبہ کی دلکشی اور خوبصورتی بحال کرنے کیلئے چیئر لفٹ بنانے پر ایک ارب سے زیادہ سرمایہ کاری کی ہے، اور مالم جبہ چیئرلفٹ کی تعمیر کو مکمل کردیا گیا ہے، چیئر لفٹ کو اگلے ہفتہ تک مکمل فعال کیا جائیگا، جس کے بعد کئی دنوں تک مفت سیاحوں سمیت مقامی لوگوں کو چیئر لفٹ کی سیرکرائی جائے گی، جبکہ رمضان میں بھی سیاحوں کو مفت کی سہولت فراہم ہوگی، چیئر لفٹ کی تعمیر میں چینی انجنیئر ز سمیت مقامی انجنیئر دن رات محنت کررہے ہیں،
مارکیٹنگ منیجر شیرین زادہ بدر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے عید میں چیئر لفٹ مکمل طور پر فعا ل ہو جائے گی اور سیاحوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائیگا، انہوں نے کہا کہ اٹھ سال قبل چیئر لفٹ کو سوات کے کشیدہ حالات میں تباہ کیا گیا تھا، اب سیم سن گروپ نے ایک ارب سے زائد سرمایہ کار ی کرکے چیئر لفٹ کو بحال کردیا ہے۔
286 total views, no views today


