بریکوٹ، عوامی شکایات پر بریکوٹ بازار میں انتظامیہ اور ٹی ایم اے کا تجاوزات کے خلاف مشترکہ اپریشن ۔درجنوں دکانداروں سے سامان ضبط اور بھاری جرمانے عائد کردئیے گئے ۔ سڑک کنارے غلط پارکنگ کھڑے پبلک گاڑیوں کے خلاف بھی سخت کاروائی کی گئی ۔ بریکوٹ بازار میں تجاوزات کسی بھی طور پر برداشت نہیں کی جائے گی ۔بازار میں تجاوزات کے خلاف اپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا او ر کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔تاجربرداری اپنا کاروبار دکان کے حدودمیں کرے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ ملک دلنواز خان نے ٹی ایم او بریکوٹ فضل ربی خان کے ہمراہ بھاری نفری پولیس اور لیوی اہلکاربریکوٹ بازار میں پیر بابا روڈ اور جی ٹی روڈ پر تجاوزات کے خلاف سخت اپریشن کیا ۔اپریشن کے دوران دکانوں سے باہر پڑے سامان اور تھڑے کو اپنے قبضے میں لے لیا اور موقع پر درجنوں دکانداروں کو بھاری جرمانے کئے گئے ۔اس کے علاوہ سڑک کناروں پر کھڑی گاڑیوں کے خلاف بھی سخت کاروائی کی گئی اور گاڑی ڈرائیوں پر بھی جرمانے عائد کئے گئے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ ملک دل نواز خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برداری تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کیساتھ بھرپور تعاون کریں ۔رمضان المبارک کا مقدس مہینہ قریب آرہا ہے اس ماہ میں تاجر برداری ملاوٹ اور گران فروشی سے مکمل طور پر اجتناب کریں اور عوام کو اپنی طرف سے ریلیف دیں اور اگر جہاں کہیں بھی شکایات موصول ہوئیں تو گران فروشوں اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی ۔
482 total views, no views today


