سوات ، ملک بھر میں گرمی لہر ، سیاحوں نے سوات کے سیاحتی مقامات کالام ، اوشو مٹلتان اور مہوڈنڈ جھیل کا رخ کرلیا ، سیاحتی مقامات کی رونقیں دوبالا، سیاح یخ بستہ ہواؤں اور ٹھنڈے آبشاروں سے لطف اندوز ہونے لگے ، رمضان المبارک سیاحتی علاقوں میں گزارنے کے لئے کرایہ پر گھر اورہوٹلوں میں کمرے بھی بک کرلئے ، مقامی لوگوں کی روزگار میں بھی اضافہ
ملک بھر میں گرمی کی لہراور رمضان المبارک کی آمد کی پشن نظر سیاحوں نے سیاحتی علاقوں کالام، اوشو مٹلتان اور اتروڈ گبرال کا رخ کرلیا ہے جس کی وجہ سے سیاحتی مقامات کی رونقیں بھی دوبالا ہوگئی ہیں ،مقامی انتظامیہ کی طرف سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر کنٹرول اور پولیس کی جانب سے بھی سیاحوں کی حفاظت کے لئے سخت سیکیورٹی انتظامات کی گئی ہیں بحرین تا کالام روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے سیاحوں کو سفر میں مشکلات کا سامنا ہے ، سیاحوں کی طرف سے بحرین تا کالام روڈ پر جلد تعمیراتی کام کی آغاز کا بھی مطالبہ کیا۔
261 total views, no views today


