بریکوٹ، بریکوٹ بازار میں بیکروں اور مختلف دکاندوں پر انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کا مشترکہ کاروائی ۔کارؤائی کے دوران بیکروں میں گندگی ،زائد المعیاد اشیاء اور نرخ نامے کی عدم دسیتابی اور آٹے ،چاول ودیگر ڈیلروں کے ساتھ این او سی نہ ہونے پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے ۔رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بریکوٹ بازار و دیگر مضافاتی علاقوں میں گراں فروشوں ،ملاوٹ کرنے والوں ،زائدالمعیاد اشیاء فروخت کرنے والوں ۔نرخ نامہ نہ رکھنے والوں کے خلاف سخت اپریشن جاری رہے گا ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ ملک دل نواز خان ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سوات ابوبکر محمود ،ریڈر اصغر خان کے علاوہ پولیس کے بھاری نفری کے ہمراہ بریکوٹ بازار میں مختلف بیکروں کے دکانوں کا معائنہ کیا معائنے کے دوران بعض بیکروں کے گوداموں میں گندگی پائی گئی اسی طرح بڑے آٹے و چاول کے ڈیلروں کے ساتھ این او سی اور نرخ سے اشیاء خودونوش فروخت کرنے پر انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا موقع پرجرمانے عائد کئے گئے ۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ ملک دل نواز خان نے کہاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہنیے میں دکانداروں کے لوٹ مار کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔عوام کو معیاری اور نرخ کے مطابق اشیاء خوردنوش کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔
716 total views, no views today


