کالام، وادی کالام جالبنڈ سڑک کی تعمیر میں خرد برد کا انکشاف۔پیر ماں جالبنڈ روڈ ایم پی اے سید جعفر شاہ کے اے ڈی پی کا منصوبہ تھا جس پر چھ لاکھ روپے لاگت آئی تھی۔ جالبنڈ سے تعلق رکھنے والے جنرل کونسلر ڈاکٹر ظہور کا کہنا تھا کہ ٹھیکدار نے مذکورہ منصوبے میں ایک لاکھ ستر ہزار کا کام کرکے باقی منصوبہ ادھورا چھوڑ کر غائب ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے ایم پی اے سید جعفرشاہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ سڑک پر جتنا کام مکمل ہوگیا ہے وہ بھی ناقص ہے اور ٹھیکدار سے فوری طور پر کام کو سرے سے شروع کرنے کا مطالبہ کرلیا۔
652 total views, no views today
Comments


