کبل، تحصیل کبل کے علاقہ ٹال کمیارئی چوک کے مقام پر پک اپ ڈاٹسن نمبر پی ایس ایم162 گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں پانچ ماہ کا بچہ طفیل جاں بحق ہوا جبکہ ڈرائیور عثمان غنی،نیاز محمد پسران شاہ بہادر اور مسماۃ (ف) دختر شاہ بہادر ،مسماۃ (ش) زوجہ نیاز محمد ساکنان پنوڑئی شدید زخمی ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردئے گئے بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ افراد ایک ہی خاندان کے ہیں جو پنوڑئی سے شاہ ڈھیرئی جارہے تھے کہ راستے میں بریک فیل ہوجانے کے باعث حادثے کا شکار ہوئے ۔
822 total views, no views today
Comments


