سوات، پبلک پراسیکوٹرز ویلفئر ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر سعید نعیم خان نے کہا ہے کہ پشاور میں مظہر خان کو دھمکیاں اور حملہ باقابل برداشت ہے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کرینگے مینگورہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پشاور میں سینئر پی پی مظہر خان کو ایس ایم ایس کے زریعے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی اور پھر مسلح افراد نے انکے گھر پر حملہ کیا جو کہ ناقابل برداشت ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے پبلک پراسیکوٹرز شدید بے چینی کی عالم میں ہے اور اس سے پہلے بار بار انہی خدشات کا اظہار کر چکے ہیں لیکن اس سلسلے میں کوئی شنوائی نہیں ہوئی اور نہ پی پبلک پرسیکوٹرز کو خاطر خواہ سیکورٹی فراہم کی گئی ہے جس کے وجہ سے یہی حال ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جلد ہی ایک اجلاس میں ائندہ کیلئے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا ،انہوں نے حکومت سے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری اور مظہر خان کو سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو ملک گیر سطح پر احتجاج کیا جائیگا جس کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی ۔
490 total views, no views today


