سوات، سوات میں بجلی لوڈشیڈنگ کا جن قابو مین نہ اسکا، ہر دس منٹ کے بعد دو گھنٹے بجلی کی بندش نے روزہ داروں کو بدعائیں دینے پر مجبور کردیا ہے، سو فیصد بجلی کے بلز دینے والے مینگورہ شہر ضلع سوات کے شہری محکمہ واپڈ کے ظلم وستم کا شکار ہیں، محکمہ واپڈ بجلی کی سو فیصد وصولی کی باوجود ہر دس منٹ کے بعد دو گھنٹے کیلئے بجلی بند کردیتے ہیں، جس سے روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، سخت گرمی میں اب روزہ دار مساجد ، گھروں میں محکمہ واپڈ ا او راس میں کام کرنے والے ملازمین سمیت حکمرانوں کو بدعائیں دینے لگے ہیں۔
592 total views, no views today
Comments


