بریکوٹ ، پیرامیدیکل ایسوسی ایشن ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری جاویداللہ خان نے کہا ہے کہ محکمہ صحت میں میرٹ پر بھر تیاں ڈی ایچ او سوات کی ذاتی کو ششوں کا نتیجہ ہے ۔ڈاکٹر سید علی خان کی ان کا وشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کر تے ہیں ، نئے تعینات ہونے والے ساتھیوں کو مبارکباد پیش کر تے ہیں اور امید رکھتے ہیں انسانیت کے خدمت میں اپنے بھرپور کر دار ادر کر یں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت ضلع سوات میں سٹاف کی کمی کو دور کر نے کیلئے صوبائی حکومت نے نئی سٹاف کو بھر تی کر کے ایک تاریخی کارنامہ انجام دیا ۔ اس عمل کو شفاف بنانے میں ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر سید علی خان کاکر دار مسلمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ سوات ڈاکٹر سید علی خان نے ضلع سوات کے ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اپنے تمام توانائیاں براوئے کار لا رہی ہے
594 total views, no views today


