مینگورہ، حالیہ امتحان میں نویں جماعت میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی سوات ماڈل سکول کی طالبہ عقصہ اخترشیرین نے کہاہے کہ ان کی نمایاں کامیابی اساتذہ کی شفقت،والدین کی دعاؤں،میری محنت اوراللہ تعالیٰ کی خصوصی مہربانی کا نتیجہ ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میٹرک نتائج کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے والد اختر شیرین بھی موجودتھے،عقصہ اختر شیرین نے مزید کہاکہ ہرامتحان کیلئے بڑی محنت کرتی ہوں اورخصوصاََنویں کے امتحان کیلئے تو دن رات ایک کرکے سٹڈی کی جس کا صلہ آج نمایاں کامیابی کی صورت میں ملا جس سے میں بہت خوش ہوں اوراللہ تعالیٰ کا شکر اداکرتی ہوں،انہوں نے کہاکہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک وقوم کی خدمت کرنا چاہتی ہوں واضح رہے کہ مذکرہ طالبہ نے اپنی کلاس میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے پورے سکول کو ٹاپ کیا۔
728 total views, no views today


