سوات، سوات کی خوبصورت وادی گورنئی میں پانچ دنوں سے بجلی غائب ،روزہ دارسراپا احتجاج بن گئے۔ پانچ دنوں سے بجلی لائن مسلسل خراب ہے جبکہ واپڈا اہلکار لمبی تان کرسوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تحصیل بحرین کے خوبصورت گاؤں گورنئی میں پانچ دنوں سے ٹیکنیکل خرابی کے باعث بجلی معطل ہوچکی ہے اورپوری وادی تاریکی میں ڈوب گئی ہے جبکہ واپڈا اہلکاروں نے صورت حال پر چپ کا روزہ رکھ لیا ہے،واپڈا حکام کی جانب سے غفلت کے باعث روزہ داروں کو سحری اور افطاری میں شدید مشکلات کا سامناہے۔ علاقہ عوام نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لے کر بجلی لائن کی جلد بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فوری طور پر بجلی بحال نہ کی گئی تو اہلیان علاقہ بحرین بازار میں احتجاجی مظاہرہ کریں گے اور کالام شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کیا جائے گا جس کی ذمہ داری واپڈا حکام پر ہوگی۔
856 total views, no views today


