سوات، گراسی گراؤنڈمینگورہ میں آٹھ روزہ فہم قرآن و سنت کلاس 10جولائی سے شروع ہوگا ، کلاس ممتاز عالم دین شیخ القرآن مولانا محمد اسماعیل پڑھائیں گے ، کلاس کی تیاریوں کے سلسلے میں جماعت اسلامی کے ضلعی آفس ادارہ الخدمت مینگورہ میں ضلعی کابینہ اور زونل امراء کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں قائم مقام امیر ضلع حافظ اسراراحمد، نائب امراء ضلع محمد ابراہیم شاہ ، شاہ وزیر خان سمیت زونل ذمہ داران نے شرکت کی اجلاس میں کلاس انتظامات کے لئے کمیٹیاں تشکیل دیکر لائحہ عمل طے کیا گیا
893 total views, no views today
Comments


