سوات ، تحصیل ناظم حاجی رحمت علی گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ڈھیری پہنچ گیا ،سکول میں اساتذہ کے مسائل ومشکلات سنی اور جاری تعمیراتی کا م کا معائینہ کیا ،جبکہ ایجوکیشن کے اعلیٰ حکام سے سکول بارے مشکلات کے خاتمے کیلئے کوشش شروع کردیا ۔تحصیل کبل کے ناظم حاجی رحمت علی بدھ کے روز گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ڈھیری پہنچ گیا جہاں پر انہوں نے اسکول کے اساتذہ اور سٹاف کے ساتھ طویل ملاقات کیا جس میں اسکول کے اساتذہ نے اپنے مسائل ومشکلات سے تحصیل ناظم کو آگاہ کیا اس موقع پر تحصیل ناظم نے اسکول کے امتحانی ہال میں جاری تعمیراتی کام کا معائینہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ایجوکیشن کے اعلیٰ حکام سے اسکول بارے مسائل ومشکلات کو حل کرنے کیلئے ملاقات کرینگے انہوں نے کہا کہ تعلیمی درسگاہیں قوم کی گھر ہے اور ان اسکول ،اساتذہ اور طالب علموں کے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور انداز میں کوششیں کرینگے۔یاد رہے کہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول ڈھیری میں امسال داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے لیکن اسکول میں جاری امتحانی ہال کے تعمیراتی کا م گزشتہ سال دسمبر میں ٹھیکہ دار نے ادھورا چھوڑ کر چلا گیا جس سے اساتذہ اور نئے طالب علموں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔رپورٹ :وقار سواتی
520 total views, no views today


