سوات کی حسین وادی نے لاکھوں کی تعداد میں سیاح کھنیچ لئے ، اس جنت نظیر وادی میں عید کی چھٹیوں میں کیثر تعداد میں سیاحوں نے یہاں کا رخ کیا ۔ وادی سوات میں آنے والے سیاحوں کی تعداد 4لاکھ سے تجاوزکر گئی جو کہ وادی سوات میں امن و استحکام کے حوالے سے ایک سنگ میل کامیابی ہے۔صرف آج کے سیاحوں کی آمد تقریباََ 35000ہے ۔اس سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ عید کی چھٹیوں میں مالاکنڈ ڈویژن کی ا س خوبصورت وادیوں میں آنے والوں کی تعداد پہلے سے زیادہ ہے اور اس تعداد میں ہر روز اضافہ ہوتارہا ۔
عید کے بعد سیاحوں کی اس وادی کی طرف کشش کا اندازاس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ تقریباََ روزانہ ایک لاکھ سے زائد سیاح عید کی چھٹیوں میں سیر وتفریح کیلئے اس پُر فضا ء وادی کا رخ کرتے رہے ۔سیاحوں کی اس کثیر تعدا د کی آمد سے مالاکنڈ ڈویژن کے سیاحتی مقامات میں ٹریفک کا رش بہت زیادہ بڑھ گیا۔ پاک آرمی یہاں پر سیاحتی مقامات کو سیکورٹی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کو کنٹرول کرنے میں بھی ہر ممکن مد دکر رہی ہے ۔ پاک فوج سیاحتی مقامات (مالم جبہ، کالام ، مہوونڈ اور بحرین) جیسی جگہوں پر ٹریفک پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے ۔سیکورٹی کی خلاف ورزی کاکوئی بھی واقعہ رونما نہیں ، پاک فوج اور سیکورٹی آرگنزیشن سواتی عوام کے ساتھ مل کر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
471 total views, no views today


