سوات، سوات میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی ،گزشتہ رات سے مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں شروع ہونے والے شدید بارشوں نے سوات میں تباہی مچھادی اور شدید بارشوں کے وجہ سے دریائے سوات اور قریبی ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی جس کے وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب اگئے اور متعدد گھر تباہ ہوگئے ہیں جبکہ کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ،اس طرح شدید بارشوں کے وجہ سے ملوک آباد اور رنگ محلہ میں بھی متعدد گھر وں میں پانی داخل ہوگیا جس کے وجہ سے متاثرہ لوگ گھروں سے باہر کھلے اسمان تلے رہنے پر مجبور ہوگئے ،مقامی ضلعی کونسلر خادم شاہ کی جانب سے متاثرین بارش میں امداد تقسیم کیا گیا شدید بارشوں کے وجہ سے بائی پاس روڈ پر تباہ ہوگیا اور ٹریفک نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے جس کے وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ اسی طرح حاجی بابا چوک کے نزدیک ناصر خان کے مکان پورا کاپورا پانی میں بہہ گیا ۔اور گھر کا سامان پانی کے نظر ۔
سوات تحصیل کبل کے علاقہ کوزہ بانڈی کے محلہ ڈھیرکئی میں بدھ کے رات طوفانی بارش کے باعث سیلابی ریلے نکل ایا جس سے الطاف حسین کے گھر شدید متاثر ہوا ۔ سیلابی ریلے کے باعث گھر میں لاکھوں کا نقصان ہوا ہے ۔ حکومتی حکام سے متاثرہ گھر والوں سے امداد کے اپیل۔
506 total views, no views today


