بریکوٹ، علاقہ اوڈیگرام میں پی پی پی اور دیگر پارٹیوں کے بااثر خاندان قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ہر پارٹی کے دورحکومت میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا ۔ پختون قوم کی بقاء صرف اور صرف قومی وطن پارٹی میں ہے موجودہ دور میں آفتاب احمد خان شیرپاؤ جیسا زیرک اور قابل لیڈر نہیں ہے ۔نئے شامل ہونے والے کارکنوں نے پارٹی کے مرکزی چیرمین آفتاب احمد خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت اختیارکی ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز علاقہ اوڈیگرام میں پی پی پی و دیگر پارٹیوں سے بااثر لوگوں نے اپنے اپنے پارٹیوں کو خیر آباد کہتے ہوئے قومی وطن پارٹی میں شامل ہوگئے اس سلسلے میں ایک پروقار شمولیتی تقریب منعقد ہ ہوئی اس تقریب میں ملاکنڈ ڈویژن کے سیکرٹری جنرل صدیق علی خان ،سابق سوشل میڈیا سیکرٹری رحم غفران اور قاری مراد موجودتھے ۔اس موقع پر درجنوں افراد جن میں طوطی رحمان ،فرمان علی ،بخت زادہ ،خائستہ رحمان ،بخت آفسر خان ،غلام علی ،روزی علی ،دا علی ،باچا خان ،شاہی دوران ،خان بہادر ،دیرہ ودان ،عمر خان ،فاتح خان کے علاوہ دیگر شامل تھے نے پارٹی مرکزی چیرمین آفتاب احمد خان اور صدیق علی خان پر اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ اس وقت پختون قوم کٹھن حالات سے گذر رہا ہے اور پختون قوم کی بقاء کی جنگ صرف اور صر ف آفتاب احمد خان ہی لڑ سکتے ہیں ۔بعد میں صدیق علی خان نے تمام نئے شامل ہونے والے کارکنوں کو مبارک باد پیش کی اور کہاکہ مجھے امید ہے کہ سوات میں آپ لوگوں کی محنت کی وجہ سے انشاء اللہ بہت جلد ایک بھرپور قوت کے ساتھ ابھریگی ۔
508 total views, no views today


