بٹ خیلہ، بٹ خیلہ میں تیز رفتاری کے باعث کار نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد اور ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ایک گاڑی میں سوار 5 افراد سوات جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث گاڑی اپر سوات نہر کی شاخ نمبر 6 میں گر گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور گاڑی کو نہر سے نکالا اور میتیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کیں۔ جاں بحق ہونے والے 4 افراد کا تعلق عمز زئی سے جب کہ گاڑی کے ڈرائیور کا تعلق شیرپاؤ کے علاقے سے تھا۔
1,342 total views, no views today
Comments


