سوات، سوات بھر میں غیر اعلانیہ ظالمانہ ناروا لوڈ شیڈنگ کادورانیہ بیس بائیس گھنٹے تک پہنچ گیا ہے ۔کوئی پو چھنے والا نہیں ۔سوات سے منتخب ممبران کے بڑے فوج موجود ہے مگر وہ خاموش ۔جبکہ سوات میں پیسکو والے لوڈشیڈنگ کو مختلف نامے دے رکھے ہیں ۔آر سی سی ،لوکل لوڈشیڈنگ ،گریڈ اوور لوڈ لوڈشیڈنگ شارٹ فال ، چکدرہ اور مر دان گرڈ اسٹیشن سے بجلی کے سپلائی بند ہونے کالوڈشیڈنگ ،چکدرہ اور مینگورہ تار کمزور لوڈشیڈنگ سوات یتیم ہونے پر لوڈشیڈنگ اس کے علاوہ طرح طرح کے نام دے رکھے ہیں ۔118تو خاموش ہے جبکہ گر ڈاسٹیشن والا نمبر 9240289سے جواب ملتا ہے کہ اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر نکل آو۔اسی طرح بجلی سے وابستہ افراد کے کاروبار تو پہلے سے ہی ختم ہو چکا ہے ۔جبکہ بجلی نہ ہونے کے وجہ پانی کے مسئلے نے شد ید رخ اختیار کر لیا ہے ۔اگر صورتحال اسی طرح رہی تو کسی بھی وقت امن و امان کامسئلہ پیداہو سکتا ہے ۔جبکہ پیسکو کے افسران اس سلسلے میں مکمل خاموشی اختیار کر لی ہے ۔
590 total views, no views today


