سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ ہم نے گزشتہ انتخابات سے پہلے عوام سے ایک وعدہ کیا تھاکہ بر سراقتدار آکر نظام میں تبدیلی لائیں گے تاکہ تمام شعبے خود بخود عوام کو خدمات کی فراہمی کے تابع بن سکیں جس میں ہم کامیاب ہو چکے ہیں ۔ہماری حکومت نے ہر سرکاری شعبہ کو اپنے پاؤں پر کھڑاکیا ہے۔وہ ہفتہ کے روز سیدو شریف کے دورے کے موقع پر عوام سے گفتگو کر رہے تھے۔اس موقع پرایس ڈی اوایریگیشن بختیار خان،واٹر سپلائی انچارج تاج ملک، ناہد شاہ ،ناظم برکت علی ،نائب ناظم انعام اللہ ،احمد شاہ ،شکیل ،عابد علی ،سیراج بابا،فدا حسین اور علاقے کے معززین اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھے ۔فضل حکیم خان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے نئے خیبرپختونخوا کی بنیاد رکھ دی ہے جہاں نظام کو درست سمت پر گامزن کر دیا گیا ہے اور اب ادارے عوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔ ہم نے امیر اور غریب دونوں کیلئے ترقی کے راستے کھول دیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف جدوجہدکو عوام کی تعاؤن سے ختم کریں گے کیونکہ کرپشن اور کرپٹ سیاستدانوں سے نجات حاصل کئے بغیر غریب عوام موجودہ استحصالی نظام سے چھٹکارا حاصل نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں کرپٹ افراد کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے دورازے ایمانداروں ،دیانت داروں کے لئے ہر وقت کھلے ہیں ۔دورے کے موقع پر عوام نے چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان کو اپنے اپنے مسائل سے اگاہ کیااور سیدو شریف میں ترقی کے کاموں کو مکمل ہونے کا شکریہ بھی ادا کیا۔فضل حکیم خان عوامی مسائل حل کرنے کیلئے ایس ڈی اوایریگیشن بختیار خان اورواٹر سپلائی انچارج تاج ملک کو ہدایت دی کہ سیدو شریف میں عوامی مسائل کا جلد سے جلد خاتمہ کیا جائے تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کا تکلیف نہ ہوں جہاں بھی فنڈز کے ضرورت ہوں تو فوری طور پر اگاہ کیا جائے تاکہ فنڈز جاری کیا جائے۔
1,024 total views, 2 views today