خوازہ خیلہ (ناصر علی ، حسین احمد )تحصیل خوازہ خیلہ لنگر سے تعلق رکھنے والے شریف شہری میاں معظم باچا نے خوازہ خیلہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل خوازہ خیلہ ٹیٹابٹ سے تعلق رکھنے والے ابراہیم ، اسماعیل اور ایوب وغیرہ نے پرانے زمانے کی قومی راستے کے سامنے دکانوں کو بنا کر آمد و رفت کیلئے مشکل بنا دیا ہے ، اس وجہ سے ہمارے محلے کے لوگوں نے اپنے مدد اپ کے تحت گاؤں لنگر سے اپنے جائیداد میں مذکورہ راستے کو کشادہ کرنے اور بنانے کیلئے کام شروع کردیا ، لیکن مذکورہ افراد نے پولیس کے ساتھ ملی بھگت کرکے مجھے اور میرے مزدوروں کو بے عزت کرکے ہمیں تھانہ خورشید خان شہید کے مرزا کے ذریعے بہت ذلیل کرکے ہمیں ا پنی ہی زمین میں قومی راستہ بنانے سے روک دیا ، انہوں نے کہا کہ مذکورہ قومی راستہ پرانے زمانے کے ضرورت کی مطابق بنا یا گیا تھا ، اب چونکہ دور کے تقاضوں کے مطابق اگر راستوں کے توسیع کرنا ایک اہم ضرورت بن گیا ہے ، ہم گاؤں والوں نے متفقہ طور پر اپنے ہی کھیتوں سے زمینیں وقف کرکے قومی راستہ بنانے کا تہیہ کر لیا ، لیکن ابراہیم ، اسماعیل اور ایوب نے ہٹ دھرمی اورٹیٹابٹ کے چند سرکاری بد معاشوں کے ذریعے ہمیں ڈرانے دھمکانے کیلئے اوچھے ہتکھنڈے استعمال کرکے خوازہ خیلہ تھانہ خورشید خان شہید کے پولیس مرزا گل محمد کے ذریعے مجھے انتہانی بے عزت کردیا ہے اور میرے مزدوروں کو بھگانے پر مجبور کردیا ہے ، انہوں نے تحریک انصاف کے حکومت پر تقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف حکومت انصاف کے بلند و بانگ دعوے کررہے ہیں جبکہ حکومت کے کسی بھی ادارے میں کسی قسم کا انصاف نظر نہیں ارہا، انہوں نے حکومت کے اعلیٰ احکام ، IGP ، ڈی ائی جی ملاکنڈ اور ڈی پی او سوات سے ان کے ساتھ ہونے والے ظلم اور پولیس گردی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔
1,628 total views, 2 views today