سوات( سوات نیوزڈاٹ کام )اے این پی کے قائد اسفند یار ولی خان جمعرات کو سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں پختون کیمونٹی سے اہم خطاب کرینگے،اے این پی سعودی عرب کے تنظیم کے مطابق اسفندیار ولی خان عمرہ ادائیگی کے بعد جدہ اور دمام شہر میں بھی پختون کیمونٹی سے ملاقاتیں کرینگے اور باچا خان و ولی خان کی برسی تقاریب سے خطاب بھی کرینگے س سلسلے میں اے این پی سعودی عرب کے صدر سید گل زمین خان سینئر نائب صدر ظہور احمد خان،نائب صدر انعام خان ،سبز علی خان یوسفزئی و دپٹی جنرل سیکرٹری رستم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسفندیار ولی خان کے دورہ کے تمام تر انتظامات مکمل ہوچکے ہیں سعودی عرب میں بسنے والے پختون باچا خان و ولی خان کی برسی کے سلسلے میں ہونیوالے تقاریب میں بھرپور انداز میں شرکت کرینگے
1,782 total views, 2 views today