سوات (سوات نیوزڈا ٹ کام) عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کے صدر اور سابق ایم پی اے شیر شاہ خان نے کہا ہے کہ ہم نے دور اقتدار میں ایسے ریکارڈ کام کئے ہیں جو گذشتہ 60سالوں میں کسی نے نہیں کئے ، پختون قوم 2018 کے عام انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کو کامیاب کریگی ، سوات میں دارالقضاء ، یونیورسٹی کا قیام ممکن بناکر عوام کی محرومیوں کو ازالہ کیا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو سی اسلام پور کے علاقے کو کڑئی میں شمولیت کی ایک بڑی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب سے تحصیل ناظم بابوزئی سوات اکرام خان ، ویلج کونسل ناظم فضل حکیم خان ، شاہ حسین ، ڈاکٹر نعمان خان ، پرنسپل محمود خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، اس موقع پر پی پی پی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے درجنوں افراد نے اے این پی میں شمولیت کا برملا اعلان کیا ، شمولیت کرنے والوں میں شاہ حسین ، عمر شیرین ، رحیم اللہ ، رحمان اللہ ، سہیل ، ڈاکٹر نعمان ، کاشف ، اسد ، عنایت ، محمد پرویز استاد ، شاہ خسرو، سجاد خان ، کبیر ، سلطان ، امیر زمان ، امیر رحمن ، سلمان جاوید ، عمر ، عمر زادہ ، سلمان ، حیدر علی ، فرمان ، راحت علی ، افتاب علی ، ناصر علی ، عتیق الرشید ، سیاب ، حضرت علی ، سیاب ، حضرت علی ، عارف علی ، زاہد ، فاروق ، بلاول ، معاذ ، سید رحیم کاکا ، مظفر ، اخونزادہ اور دیگر شامل ہیں ، ڈاکٹر نعمان اور شاہ حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اقتدار میں آکر کوکڑئی میں گرلز ہائی سکول ، علاقے میں واٹر سپلائی نظام کی بہتری کیلئے دوررس اقدامات اٹھائیں گے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے جو بھی وعدے کئے وہ پورا کرکے عوام کو دکھائے ہیں ، انہوں نے شامل ہونیوالوں کو مبارکباد دی اور انہیں سمیت یوسی کے تمام عہدیداروں و کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ 2018انتخابات کیلئے تیاریاں تیز کریں ، انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار میں آکر عوام کو جائز حقوق کیلئے دھرنوں اور احتجاجوں پر مجبور نہیں کریں گے ۔
1,386 total views, 2 views today